ملتان ،12 مئی (ے پی پی ): صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے کہا پاک افواج نے بھارت کو گھر میں گھس کر مارا ہے,پاک فوج نے دنیا کی جدید ٹیکنالوجی کو شکست دی ہے,بھارتی مائیں جنرل عاصم منیر کا نام لیکر بچوں کو ڈرائیں گی,پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان کا دفاعی نظام مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ پاک افواج نے بھارت کے سو سے زائد ڈرونز مار گرائے،ہندوستان نے پوری قوم کو جگا کر رکھ دیا ہے ۔
انہوں نےکہا کہ ہم نے بھارت کی ستر فیصد بجلی بند کردی,ہمارے جوانوں نے حملہ کر کے بھارت میں قیامت صغریٰ برپا کردی,ہم نے بھارت کا پورا سسٹم جام کرکے رکھ دیا،ہماری فوج نے حق ادا کر کے رکھ دیا،ہماری فوج نے رافیل گرا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ،ہم نے اسرائیل اور بھارت کے گٹھ جوڑ کو شکست دی ہے۔
خالد محمود کھوکھر نے کہا پاک افواج نے جو کہا سچ ثابت کیا پوری دنیا پاک افواج کی طاقت کو مان گئی ہے,ہم نے مودی کا سندور اجاڑ کر ودھوا بنا کر رکھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی تو دنیا کے نقشے سے بھارت کو مٹا دیں گے،ہمارے جوابی حملوں سے پورے بھارت کی بولتی بند ہوگئی ہے،بھارت کیوجہ سے رافیل طیارے بنانے والی کمپنی کا بھٹہ بیٹھ گیا ہے،ہمارے جنگی طیاروں نے پوری دنیا میں دھاک بٹھا دی ہے۔











