ملتان : شہر کے چوکوں،شاہراہوں اور فلائی اوورز پر لائیٹس کی تنصیب جاری

8

ملتان،14 مئی(اے پی پی ): کمشنر ملتان عامر کریم کی سربراہی میں شہر کو خوبصورت بنانے کے سلسلے میں  شہر کے چوکوں،شاہراہوں اور فلائی اوورز پر لائیٹس کی تنصیب جاری ہے ۔

اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے کہا کہ کچہری فلائی اوورز 7نمبر چونگی،ہائی کورٹ روڈ،گیلانی فلائی اوورز،نشتر فلائی اوورز اور پُل موج دریا پر لائیٹس کی تنصیب مکمل کر لی ہےاور  کہا رات کے اوقات میں شہر خوبصورت نظارہ پیش کر رہا ہے۔