لاہور- 14 مئی (اے پی پی): صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے TDAP کے دفتر کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان رفیعہ سید سے ملاقات کی۔
ملاقات میں کرتارپور مذہبی اور سیاحتی ٹریل پر سکھ برادری کے لیے خصوصی گفتگو کی گئی اور اقلیتی کاروباری افراد کو PIXS 2026 میں شامل کرنے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں پاکستان ٹریول مارٹ PTM 2026 میں شمولیت اور اسٹارٹ اپ ایکسلریٹر میں اقلیتی تاجروں کی شمولیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے دونوں اداروں میں اتفاق اور اقلیتوں کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی کی راہیں ہموار کرنے پر بات چیت کی گئی ۔ مذہبی سیاحت کے لیے کمیونٹی بیسڈ اور تجرباتی ماڈل کی تجویز بھی دی گئی اور خواتین ہنر مندوں کو TDAP ٹریڈ پورٹل اور ای کامرس پلیٹ فارمز سے جوڑنے کی پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور محکمہ اقلیتی امور کے مابین جلد ایم او یو پر اتفاق کیا گیا اور مذہبی سیاحت اور شمولیتی تجارت کے فروغ کے لیے دیرپا شراکت داری کے عزم کا اظہار کیا گیا۔











