آپریشن “بنیان مرصوص” کی تاریخی کامیابی پر ملک بھر میں یومِ تشکر، فیصل مسجد میں خصوصی دعا کا اہتمام

17

اسلام آباد،16 مئی (اے پی پی ):  آپریشن “بنیان مرصوص” کی تاریخی کامیابی کے موقع پر ملک بھر میں یومِ تشکر منایا گیا۔

 اس موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات، دعائیہ اجتماعات اور قومی یکجہتی کے مظاہرے دیکھنے میں آئے، جن میں ملک کی سلامتی، ترقی اور امن کے لیے اجتماعی دعائیں کی گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں بھی نمازِ جمعہ کے بعد ایک روح پرور دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر خطیب ڈاکٹر ضیاء الرحمن نے خصوصی دعا کرائی، جس میں افواجِ پاکستان، ریاستی اداروں کے استحکام اور ملکی بقا و سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

ڈاکٹر ضیاء الرحمن نے اپنے خطاب میں آپریشن “بنیان مرصوص” کو ایک تاریخی کامیابی قرار دیا اور اس کے ذریعے ملک میں امن و امان کے قیام کو سراہا۔ انہوں نے اتحاد، امید اور یکجہتی کا پیغام دیتے ہوئے قوم پر زور دیا کہ وہ قومی ترقی اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

دعا میں بڑی تعداد میں شریک عوام نے وطنِ عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔