ملتان 16 مئی )اے پی پی) پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام یوم تشکر کے موقع پر ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے ریلی کی قیادت کی۔ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس عدنان بٹ و ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی اُنھوں نے ہاتھوں میں جھنڈے اُٹھا رکھے تھے ، پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے کہا کہ پی ایچ اے ملتان یوم تشکر کو جوش و خروش سے منایا ہے پی ایچ اے ملتان نے یوم تشکر کے موقع پر شہر بھر میں پاکستانی جھنڈے آویزاں کیئے ہیں ۔پی ایچ اے ہیڈ آفس پر لائیٹس لگائی گئی ہیں، پارکوں میں پاکستانی جھنڈے آویزاں کیئے گئے ہیں، شہر میں ایس ایم ڈیز پر ملی نغمے بھی چلائے جا رہے ہیں۔پی ایچ اے ملتان یوم تشکر جوش و جذبے سے مناتا رہے گا اُنھوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ دنیا کو پیغام دیا پاکستان امن پسند ملک ہے اپنی سر زمین کی حفاظت کرنا جانتے ہیں پاک فوج کی عظیم قربانیوں اور کامیابیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اللہ تعالیٰ پاکستان کو اپنی حفظ امان میں رکھے۔











