وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں نئی حکومت نے سوا سال میں وہ کر دکھایا ہے جو کوئی حکومت نہیں کر پائی وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن

36

لاہور ،20مئی: ( اے پی پی )  وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے تاجر اتحاد گروپ کے زیر اہتمام  ٹائی گیپ بزنس ایکسیلنس ایوارڈز 2025  میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔وزیر خزانہ نے  تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں موثر کردار ادا کرنے والے بزنس لیڈرز کو خراج تحسین  پیش کرتا ہوں تاجر برادری ملکی معیشت کا اہم ستون ہے یہی وہ طبقہ ہے جو مشکل حالات میں بھی قومی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب وہ واحد صوبہ ہے جہاں کاروبار کی ترقی کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے وزیر اعلی مریم نواز شریف پاکستان کی واحد وزیر اعلیٰ ہیں چھوٹے کاروبارترقی کے لیے بڑی تعداد میں  بلا سود قرض مہیا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر چھوٹے کاروباروں کو 10 لاکھ روپے سے 3 کڑوڑ تک کے قرض مہیا کیے جا رہے ہیں وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں نئی حکومت نے سوا سال میں وہ کر دکھایا ہے جو کوئی حکومت نہیں کر پائی سوا سال کے مختصر عرصہ میں مہنگائی کی شرح کو ڈبل ڈیجیٹل سے سنگل ڈیجیٹ پر لا چکے ہیں بنکوں میں سود کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آ ئند ہ بجٹ میں بنکوں میں سود کی شرح مزید کمی واقع ہو گی سوا سال کے مختصر عرصہ میں 70 سے زائد مثالی اقدامات لیے گئے ہیں ۔90 فیصد پر کام کا آغاز ہو چکا ہے ،بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ میں پاک فوج اور عوام کا کردار قابل تحسین رہا وقت نے ثابت کیا کہ اسوقت عوام اور ادارے ایک پیج پر ہیں،ہندوستان 78 سال سے پاکستان پر دہشت گردی کے جھوٹے الزامات لگا کر خود جارحیت  کا مظاہرہ کر رہا ہے ہر بارمنہ کی کھانے کے بعد بھی رات کے اندھیرے میں وار کرتا ہے، اس وقت خود ہندوستان کے عوام اپنے حکمرانوں کے خلاف کھڑے ہیں ،ہندوستانی میڈیا کو جنگ کے دوران اپنی ییلو جرنل ازم کے سبب پوری دنیا میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔انہو۔ نے مزید کہا کہ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ پاکستان اس وقت مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ہمارے سپہ سالار کا سینہ ایمان کی روشنی سے منور ہے نیتیں صاف ہوں تو منزلیں خود بخود آسان ہو جاتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ میں پاک فوج کی دانشمندانہ حکومت عملی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔  موجودہ حالات میں تاجر برادری کو بھی صرف اپنی بقاء کی جنگ نہیں لڑنی بلکہ قیادت کے لیے تیار رہنا ہے ۔