اسلام آباد، 20 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی زیر صدارت نیٹ میٹرنگ کے نئے کنکشنز کی آن لائن پورٹل کے ذریعے فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس آج بروز منگل اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔
وفاقی وزیر نےاجلاس میں نئی درخواستوں کے طریقہ کار کو آسان، شفاف اور صارف دوست بنانے پر زور دیا۔اس عمل میں درپیش مسائل کا فوری اور مؤثر حل تلاش کیا جائے۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے اہلکاروں کو نئے پورٹل سے متعلق ضروری ٹریننگ دی جائے اور اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا جائے۔بجلی صارفین کو پورٹل کے استعمال اور شفافیت سے متعلق آگاہی پروگرام تشکیل دیا جائے۔











