پاکستان کی ” انگیج افریقہ پالیسی “سفارتی تعلقات میں اسٹریٹجک تبدیلی کی علامت ہے،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

10

اسلام آباد، 22 مئی (اے پی پی): چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہےکہ پاکستان کی انگیج افریقہ پالیسی  سفارتی تعلقات میں اسٹریٹجک تبدیلی کی علامت ہے۔2023-24 میں پاک ـ افریقہ تجارتی حجم 5.45 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ نے پاکستان ـ افریقہ فرینڈشپ ڈے کے موقع پر افریقی ممالک کے سفیروں اور کمشنرز کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر کیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہےکہ پاکستان کو افریقی اقوام کی آزادی کی جدوجہد پر حمایت پر فخر ہے۔پاکستان اور افریقی ممالک کے تعلقات عملی اور اخلاقی بنیادوں پر قائم ہیں۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پرافریقی ممالک کے ساتھ زراعت،آئی ٹی، ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں تعاون کے عزم کا اظہارکیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نائجیریا اور زمبابوے کے ساتھ دفاعی تعاون مضبوط ہو رہا ہے۔پاکستان-افریقہ فرینڈشپ ڈے کا باضابطہ طور پر منانے کا سینیٹ کی قرارداد لانے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔پاکستان افریقی منڈیوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کا خواہاں ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور افریقہ مشترکہ چیلنجز کو مواقع میں بدلنے کے لیے پرعزم ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نیلسن منڈیلا کے الفاظ یاد رکھیں یہ ناممکن لگتا ہے جب تک مکمل نہ ہو جائے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایتھوپیا، کراچی پرواز کی بحالی دونوں خطوں کی قربت کی علامت ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کا افریقی ممالک کے ساتھ دیرپا شراکت داری پر بھی زور دیا اور کہا کہ پاکستان افریقہ کے ساتھ مساوی، پائیدار اور اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے پر عزم ہے۔