ملتان 23 مئی )اے پی پی): کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان کی زیر صدارت “مینگو انکلیو” کے قیام بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ سے ملحقہ سرکاری زمین پر عوام کیلئے منفرد تفریحی منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ نادرہ آباد فلائی اوور کے قریب اسٹیٹ لینڈ پر آموں کے درخت لگائے جائیں گے.پی ایچ اے اور انڈسٹریل اسٹیٹ بورڈ کے تعاون سے آموں کی مکمل اجناس کاشت کی جائیں گی۔مینگو انکلیو کو چار دیواری اور آہنی جنگلے سے محفوظ بنا کر پکنک پوائنٹ میں تبدیل کیا جائے گا۔آموں کے باغات کے بیچ بچوں کیلئے پلے ایریا ، واکنگ ٹریک ، اوپن جم، دلکشش گزیبو، فیملی پکنک پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ مینگو انکلیو میں آم سے بنی اشیاء کی فراہمی کے لیے خصوصی ہٹس تعمیر کی جائیں گی۔ شہریوں کو بہتر ماحول دینے کے لیے پختہ بینچز کی تعمیر بھی کی جائے گی۔33.89 ایکڑز کے رقبے پر آم کاشت کئے جائیں گے۔
عامر کریم خاں نے کہا کہ آم شہرِ اولیاء کی پہچان، مینگو انکلیو خوشگوار اضافہ ثابت ہوگا۔ اجلاس میں ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ بورڈ کے ممبران، پی ایچ اے افسران موجود تھے۔