وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے پاکستان بزنس فورم کے وفد کی ملاقات

1

اسلام آباد،28مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے ملاقات کے دوران پاکستان بزنس فورم نےبجٹ میں زرعی شعبہ کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پاکستان بزنس فورم کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مقامی کپاس پیداوار بشمول روئی، بنولہ پر 18 فیصد جی ایس ٹی خاتمے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ مقای کپاس کو اٹھانے کے لیے ای ایف ایس کے تحت روئی، دھاگہ اور کپڑے کو دستیاب ٹیکس فری درآمد کو کم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، پوری کوشش ہے بجٹ میں کاشتکار کو وفاقی حکومت کی طرف سے ریلیف ملے۔

اس موقع پر چیف آرگنائزر چوہدری احمد جواد نے کہا کہ قیمت کاشت کم کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے،ملکی جی ڈی پی گروتھ میں اضافہ تب ہی ممکن ہے جب زرعی شعبہ کو حکومتی سپورٹ ملے گی۔ بزنس فورم نے مطالبہ کیا بجٹ میں مقامی کپاس پر جی ایس ٹی کا خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت قیمت کاشت کم کرنے کے لیے اقدمات کرے، بجٹ میں کھادوں کی قیمت کم کرنے لیے ٹیکس میں بھی ریلیف دیا جائے۔احمد جواد کا مزید کہنا تھا پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی نئی ریسرچ اور ورائٹی کو ضلعی سطح پر محکمہ زراعت سے منسلک کیا جائے تاکہ کاشتکار نئی ریسرچ اور ورائٹی سے استفادہ کریں ۔وزرات نیشنل فوڈ سکیورٹی اس سلسلے میں صوبوں سے مل کر اقدامات کرے۔