اوکاڑہ، 28 مئی یوم قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے پرچم کشائی کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز، سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف کاہلوں سمیت دیگر محکموں کے افسران، صدر بار محمد اصغر خان، انجمن تاجران کے نمائندوں سمیت سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔بعد ازاں پاک افواج اور وطن عزیز کو ایٹمی طاقت بنانے والی شخصیات سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی بھی نکالی گئی۔اس موقع پر شرکاء نے ملک خداداد اور قومی سلامتی کے اداروں سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج زندہ آباد، پاکستان پائندہ آباد کے نعرے لگائے۔پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے۔ ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج نے کہا وطن عزیز سے ہماری کامیابیاں اور خوشیاں وابسطہ ہیں۔ 28 مئی 1998 کو پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔ میاں محمد نواز شریف نے عالمی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کر کے اپنی طاقت کی دھاک دنیا پر بٹھا دی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہاملک کی سالمیت کے لیے بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔28 مئی مبارک اور خوشیوں کا دن ہے۔ اس دن پاکستان نا قابل تسخیر ملک بنا۔پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال لیں گے۔ہمملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔