ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کیلئے ہمیں اپنا رویہ بدلنا ہو گا،سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی

25

اسلام آباد، 02 جون (اے پی پی): سیکرٹری، وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ عائشہ حمیرا چوہدری نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کیلئے ہمیں اپنا رویہ بدلنا ہوگا ، ماحولیاتی تبدیلویوں کی بنیادی وجوہات پر نظر رکھنا ہو گا اور من حیث القوم اپنی ماحول کی بقا کے لئیے  ذمہ داری کو نبھانا  ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار  سیکرٹری ماحولیات عائشہ حمیرا چوہدری نے بروز پیر ، اسلام آباد وائیلڈ لائف بورڈ کے تعاون سے منعقدہ ٹریل 5 پر کلین اپ ڈرائیوکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ اگر ہم نے ماحولیاتی تبدیلی سے بچنا ہے تو ہمیں اپنے اندرلچک پیدا کرنی ہوگی،اپنا رویہ بدلنا ہوگا اور ماحولیات یتبدیلویوں کی بنیادی وجوہات پر نظر رکھنا ہوگی،اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاؤ کے لئے پلاسٹک  کے استعمال کی روک تھام، جنگلات کی بحالی کا عزم،درختوں کی کٹائی کو جرم قرار دینا  ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ۔