ملتان سٹی ٹریفک پولیس کے فیلڈ ٹریفک سٹاف میں باڈی کیمرے تقسیم کر دئیے گئے

8

ملتان،06 جون (اے پی پی ): ملتان سٹی ٹریفک پولیس کے فیلڈ ٹریفک سٹاف میں باڈی کیمرے تقسیم کر دئیے گئے۔

ان کیمروں کی مدد سے انفورسمنٹ میں بہتری آئے گی اور کارروائی کی ریکارڈنگ کی جاے گی۔باڈی کیم سے ٹریفک سٹاف کا رویہ اور ڈیوٹی کے دوران معاملات کا ویڈیو ریکارڈ محفوظ ہو سکے گا۔ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ملتان سردار موارہن خان  نے کیمروں کی تقسیم کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لیے ایسے اقدامات کا تسلسل جاری ہےاپنی اور دوسروں کی جان و مال کو محفوظ رکھنے کیلئے شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ۔