اسلام آباد، 10جون(اے پی پی):ایم این اےمہرین رزاق بھٹو نے اے پی پی سے بروز منگل بجٹ2025-2026 پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے شعبہ جات میں معاشی اعشارئیے اور اہداف قابل تعریف ہیں اور بی آئی ایس پی کے بجٹ میں کچھ اضافہ کیا بھی گیا ہے جو کہ خوشآئیند ہے جبکہ اور بھی اضافہ ہونا چاہئیے تھا
پاورٹی لائین سے نیچے جو آبادی ہے اسکے لئیے کچھ اقدامات کئیے جانے چاہئیں
اسکے علاوہ خواتین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کچھ اقدامات اٹھانے چاہیئں۔
انھوں نے کہا کہ مزدور طبقہ کے لئیے الگ سے بجٹ مختص کیا جانا چاہئیے تاکہ وہ ضروریات زندگی بآسانی پوری کر سکیں۔











