سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع

37

اسلام آباد، 11 جون: سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا، پہلی پرواز پی کے 732 جدہ سے اسلام آباد پہنچ  گئیں ہیں ۔

وفاقی وزیر براۓ پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے حاجیوں کا استقبال کیا۔

حجاج کرام نے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری سے گفتگو کے دوران وزارت مذہبی امور کی جانب سے کئے گئے حج انتظامات کو سراہا۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حج کے دوران حکومت پاکستان نے عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کیں، سعودی حکومت نے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر حجاج کو قابل تعریف سہولیات مہیا کیں، حکومت آئندہ سال اس سے بھی بہتر انتظامات کرے گی،اس مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لئے عازمین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔