ملتان،11جون(اے پی پی): نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پانچویں کانووکیشن کی تقریب نشتر کوارڈاینگل میں منعقد کی گئی جس کی صدارت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کی تقریب میں 656 گریجویٹس میں سے 337 نے اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی ، پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نسیم ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر احمر حسین سمیت دیگر نے گریجویشن کرنے والے طلبا اور طالبات کو مبارکباد پیش کی ، انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی سے اپنی مادر علمی کا نام روشن کیا یہ سب بچے بچیاں ہمارا روشن مستقبل ہیں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا نام یہی آگے چل کر روشن کریں گے۔