کو ئٹہ 14نومبر(اے پی پی )وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان کے لیے 10سالہ ترقیاتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کے تمام علاقے ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لائے جائینگے ،اور اس ترقیاتی پیکج کے تحت صوبے کے تمام شہریوں ودیہی پسماندہ علاقوں میں ترقی کا یکساں عمل شروع کرکے عوام کو تعلیم ،صحت ، پینے کا صاف پانی اور تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائےں گی۔وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی دعوت پر صوبے میں جاری ترقیاتی عمل امن وامان کی مجموعی صورتحال اور صوبے میں جاری ترقیاتی عمل کا جائزہ لینے آیا ،سی پیک کے علاوہ بلوچستان میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے جاری ترقیاتی منصوبے بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ، وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں 10سالہ منصوبے کے تحت ہر ضلع میں ایل پی جی گیس ،بجلی ،پینے کی صاف پانی ،تعلیم صحت اور بنیادی ضروریات زندگی کے منصوبوں پر 20ارب روپے خرچ کئے جائینگے جبکہ سی پیک منصوبے کے تحت 80ارب روپے منصوبے ان کے علاوہ ہےں ،ان اقدامات سے بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا اور عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔۔(محمد بلال اعوان وی این ایس )