بجٹ 2025-26: ظفر بختاوری کی اے پی پی سے گفتگو

21

اسلام آباد، 10جون(اے پی پی):ظفر بختاوری، سیکرٹری جنرل یو بی جی، فیڈریشن اف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بجٹ 2025-26 کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہے کہ اسلام آباد میں پراپرٹی ٹرانسفر کا سرچارج 4 فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دیا گیا ہے جس پر وزیراعظم پاکستان اور وزیر خزانہ کا شکر گزار ہوں۔ اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کے لیے 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور دانش یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے جو بہت مثبت اقدامات ہیں۔انھوں نے کہا کہ معیشیت بہتر ہونے شروع ہوئی ہے جس کے آثار اس بجٹ میں نمایاں ہیں ۔