اسلام آباد، 19 جون( اے پی پی ): پارلیمنٹری سیکرٹری برائے خزانہ سعد وسیم نے کہا ہے کہ دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کا کردار قابل تحسین ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پارلیمنٹری سیکرٹری برائے خزانہ سعد وسیم نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے جس طرح سفارتی سطح پر پاکستان کا کیس لڑا وہ قابل ستائش ہے۔
بجٹ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری معیشت کی گروتھ کی شرح چھ سے سات فی صد تک ہو، ہم اگر جدید اکنومیز کو دیکھیں تو ہمیں اندازہ ہو گا کہ ہمین ملک میں تعلیم اور صحت کے شعبے کی ترقی کے لئے کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوان نسل کے لئے اقدامات کرنے کی ضررت ہے،اسکلڈ ورکرز کے لئے ہمیں ان کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طرف لانا ہوگا۔
سعد وسیم نے کہا کہ ہماری جی ڈی پی میں زراعت کا 24 فیصد مگر یہ شعبہ بھی ہماری بے توجہی کا شکار ہے۔ زراعت کے شعبے میں اصلاحات کی از حد ضرورت ہے۔
پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ہم نے پچھلے تین سال میں معیشت کو گرنے سے بچایا اور اب اس کو استحکام کی طرف لے کے جا رہے ہیں۔ اس وقت معیشت محستکم ہو رہی ہے اور اس کے استحکام کے مثبت اشاریے مل رہے ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔











