عیدالاضحیٰ پر صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر صفائی ہیروز کے اعزاز میں پروقار تقریب

2

خانیوال ، 23 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر صفائی ہیروز کے اعزاز میں پروقار تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی،اس تقریب کے مہمانان خصوصی ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا، ممبر پنجاب اسمبلی بیرسٹر اسامہ فضل چوہدری، ڈپٹی ڈاکٹر کمشنر سلمیٰ سلیمان، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غلام مصطفیٰ سیہڑ اور ڈسٹرکٹ منیجر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عثمان خورشید تھے۔

صفائی ہیروز میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے حوصلہ افزائی کے طور پر دس ہزار فی کس کے حساب سے چیکس تقسیم کیے گئے۔