جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کااعزاز،وزیر اعلیٰ پنجاب کو کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی آن لائن بریفنگ کے انتظامات

17

ملتان،24 جون (اے پی پی): جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی آن لائن بریفنگ کے انتظامات اور میزبانی کا شرف جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے حاصل کیا۔

یہ اہم اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی کے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا،جس میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق،وزیر زراعت سید عاشق حسین، وزیر قانون شعیب بھرت،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کامران خان، اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب جاوید احمد قاضی نے وزیر اعلیٰ کو محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عبدالکریم، کمشنر ملتان عامر کریم خان، اور ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو بھی موجود تھے۔