لاہور ،24 جون ( اے پی پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں بورڈ آف ریونیو ڈیجیٹلائزیشن کی طر ف گامزن ہے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات بارے اہم اجلاس ہوا۔ نبیل جاوید نے لینڈ مینجمنٹ سسٹم ،سیٹلمنٹ مینجمنٹ سسٹم اور لینڈ ایکوزیشن سسٹم میں بہتری کاجائزہ لیا۔ ممبر کالونیز ممبر ٹیکسز سیکرٹری بورڈ آف ریونیو و دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ نبیل جاوید نے لینڈ ایکوزیشن ای لائبریری اور دیگر میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ نبیل جاوید نے آئی ٹی بیسڈ لینڈ مینجمنٹ رجسٹریشن سسٹم کا جائزہ لیا. ایس ایم بی آر نے ایگریکلچرل انکم ٹیکس کی ڈیجیٹلائزیشن کا جائزہ لیا۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے بورڈ آف ریونیو میں خالی آسامیوں کا جائزہ لیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ تمام خالی آسامیوں پر مقررہ مدت میں تعیناتی یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں سرکاری اراضی کی نیلامی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شہریوں کی جائیداد کو محفوظ اور نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ شہریوں کا اعتماد شفافیت سے ہی بحال کیا جا سکتا ہے۔ محکمانہ امور میں غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ بورڈ آف ریونیو کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ ڈیجیٹیلائز یشن دور جدید کا اہم ترین تقاضا ہے۔