وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات

2

اسلام آباد، 26 جون (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی محمد عثمان اویسی، مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی، رکن صوبائی اسمبلی ملک خالد واران اور سابق رکن صوبائی اسمبلی قاضی عدنان فرید نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں شرکاء نے وزیراعظم کو  عوام دوست بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر مبارکباد  دی۔دوران ملاقات  متعلقہ حلقوں کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں وزیر برائے پارلیمانی امور یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پاور عبد الرحمن کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی شامل تھے۔