ملتان میں شدید طوفانی بارش کے بعد نکاسی آب آپریشن فوری شروع

1

ملتان، 26 جون)اے پی پی):ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر شہر اولیاءمیں گزشتہ روز شدید طوفانی بارش کے بعد نکاسی آب کا آپریشن فوری شروع کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر واسا سمیت ضلعی محکموں کی تمام مشینری فیلڈ میں اتار دی گئی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کا بارش کے دوران نشیبی علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اپنی نگرانی میں نکاسی آب کے آپریشن کا معائنہ کیا اور بریفنگ لی، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر اولیاءمیں شدید طوفانی بارش کے فوری بعد نکاسی آب کے انتظامات کا آغاز کیا گیا اور واسا کو تمام ڈسپوزل سٹیشن پوری استعداد پر چلانے کے احکامات جاری کئے۔وسیم حامد سندھو نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی افسران نے رات گئے فیلڈ میں رہ کر مکمل نکاسی آب کرایا۔