تعلیمی اداروں میں میرٹ اور شفافیت اولین ترجیح ہے:گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان

1

لاہور 30جون ( اے پی پی )گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان کی زیرصدارت ایچسن کالج اور لارنس کالج گھوڑا گلی کے بورڈ آف گورنرز کی علیحدہ علیحدہ میٹنگز کا انعقاد کیا گیا بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور ممبران نےشرکت کی۔ایچسن کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں سالانہ بجٹ 26-2025 کی منظوری دی گئی۔اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں میرٹ اور شفافیت میری اولین ترجیح ہے۔تاریخی تعلیمی اداروں میں سفارشی کلچر کا خاتمہ کرکے تعلیمی اداروںمیرٹ نظام نافذ کرنا ہے۔یہ تعلیمی درسگاہوں سے فارغ التحصیل طلبہ معاشرے میں اپنا کردار ادا کر کے اپنے تعلیمی اداروں کا نام روشن کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات اور بدمعاشی کلچر کسی صورت برداشت نہیں کرونگا۔غریب اور اشرافیہ کے فرق کو ختم کر کے تعلیم کے ذریعے آگے آنے والے طلبہ کو اہمیت دی جائے۔میں اور پنجاب حکومت تعلیمی اداروں کی بہتری اور میرٹ کے نظام کو نافذ کرنے کے لئے ایک پیج پر ہیں جب تک گورنر پنجاب ہوں تاریخی تعلیمی اداروں میں میرٹ پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔