محرم الحرام کے شروع ہونے سے پہلے ہی ہم نے اپنا تفصیلی پروگرام ترتیب دے کر العمل کر دیا ہے، عبداللہ چاچڑ

26

سکھر،01جولائی(اے پی پی): ڈی ائی جی سکھر زون کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے شروع ہونے سے پہلے ہی ہم نے اپنا تفصیلی پروگرام ترتیب دے کر العمل کر دیا ہے، محرم الحرام شروع ہونے سے پہلے ہی تمام سٹیک ہولڈر سے میٹنگز کیں پھر ہم نے کمشنر سے میٹنگ کی اور آئی جی سے میٹنگ کی۔

ڈی ائی جی سکھر زون کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تمام علماءکرام کے ساتھ میٹنگ کیں جو اہل تشیع کے اہل سنت کے تھے ان سب کے ساتھ الگ الگ میٹنگ کی، اس کے علاوہ ہم نے پیس کمیٹی اس کی میٹنگ کی نہ صرف ہم نے اپنی لیول پہ بلکہ ڈسٹرکٹ لیول پر بھی کمیٹیوں سے میٹنگ کیں، اس کے بعد جتنی بھی ہماری ضروریات تھیں اس کے مطابق ہم نے اپنا پلان مرتب کیا اور اس پلان کے مطابق ہمارے تقریبا نو ہزار نفری تعینات ہوگی، مختلف ٹائمنگ میں مختلف جگہوں پر جہاں جلوس زیادہ ہوتے ہیں اور جہاں کم ہوتے ہیں نفری اس حساب سے تعینات ہوتی ہے جس میں سب سے زیادہ نفری کی تعیناتی حساس علاقے خیرپور ڈسٹرکٹ میں تقریبا چار ہزار نفری تعینات ہوگی۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ تقریبا سکھر رینج میں ہمارے ساڑھے سات سو جلوس نکلتے ہیں جس میں سے 38 بہت حساس قسم کے ہیں باقی تقریبا حساس اور نارمل ہیں جبکہ محرم الحرام میں مجالس تقریبا تین ہزار سے زیادہ ہوتی ہیں، محرم الحرام میں جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے ہم پوری طرح تیار ہیں۔

محرم الحرام کے حوالے سے ڈی ائی جی سکھر نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ایک صبر کا مہینہ ہے قربانی کا مہینہ ہے تو ہم سب کو صبر کرنا چاہیے ہم کو درگزر کرنا چاہیے اگر ہمیں کسی کی بات بری لگتی ہے تو اس بات کو درگزر کرنا چاہیے جو شہدائے کربلا ہیں ان کی عظیم قربانی کو ہمیں یاد رکھنا چاہیے اور اس طریقے سے ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ رول ماڈل بننا چاہیے انہوں نے صبر سے کام لیا تو ہمیں بھی صبر سے کام لینا چاہیے یقینا گرمی بہت زیادہ ہے، چھوٹے مسئلے مسائل ہوجاتے ہیں لیکن اگر اپ صبر کریں گے تو دوسرے کے لیے اپ کا پیغام ہوگا کہ اگر دوسرے نے زیادتی کی ہے تو وہ خود شرمندہ ہوگا اور وہ خود چل کے اپ سے معافی مانگے گا بجائے اپ صبر کا دامن چھوڑیں اور معاملات خراب ہوں۔