ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش کا پارکوں کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا

3

ملتان، 02 جولائی(اے پی پی): ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش کا پارکوں کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا اور احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر  اُنھوں نے کہا کہ شہر کے پارکوں میں سہولیات فراہم کر رہے ہیں،سی ایم پنجاب کے گرین وژن پر عمل پیرا ہیں۔کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم شہر کے پارکوں ِ،چوکوں اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے سر گرم ہیں۔اُنھوں نے مزید کہا کہ پارکوں میں صاف پانی کی فراہمی،واش رومز کی تعمیر و مرمت،لینڈ سکیپنگ،چلڈرن پلے ایریا اور جاگنگ ٹریک کی مرمت کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔گرین بیلٹس پر اور دیگر مقامات پر موافق موسم میں شجرکاری کی جائے گی لوگوں میں درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ڈی جی پی ایچ اے کے ہمراہ ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ اور ڈائریکٹر ہارٹی کلچر سعد قریشی نے بھی ماڈل ٹاؤن سی بلاک اور باغ لانگے خان کا دورہ کیا۔