لاہور،03 جولائی(اے پی پی): پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) انتظامیہ اور سٹیک ہولڈرز کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اجلاس ہوا، جس دوران پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ، لائیو سٹریمنگ اور ویوورشپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ا
اجلاس میں پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس پارٹنرز نے بھی شرکت کی۔
ایچ بی ایل کے چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن آفیسر علی حبیب نے کہا کہ دس سال سے ایک بہترین ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر ہم سب شاباشی کے لائق ہیں، پاکستان نے لگا تار ایک دہائی تک کامیاب ٹورنامنٹ کروا کر دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے۔
اجلاس میں ولی ٹیکنالوجیز، ٹرانس گروپ اور اے سپورٹس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔