ادویات کی بارکوڈنگ اور ڈیجیٹل سسٹم پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس، عملدرآمد میں شفافیت پر زور

1

اسلام آباد، 8 جولائی (اے پی پی): وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت ادویات کی بارکوڈنگ، موبائل ایپ اور بیک اپ ڈیٹا سسٹم سے متعلق پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (DRAP) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں اس نظام پر مؤثر اور شفاف عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق عوام کو معیاری اور محفوظ ادویات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ اجلاس میں مختلف ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے مستقبل کی حکمت عملی بھی زیر غور آئی۔

اجلاس میں سیکریٹری صحت، ایڈیشنل سیکریٹری اور ڈی جی وزارت صحت سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔