ملتان، 08 جولائی (اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے ون ونڈو سیل کی کارکردگی چیک کرنے کے لئے اچانک دورہ کیا اور انہوں نے ۔ ون ونڈو سیل پرموجود شہریوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل دریافت کئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو تیز ترین بہترین سروسس مہیاء کی جا رہی ہیں۔ ون ونڈو سیل پر ایک چھت کے نیچے 34 سے زائد سروسسز دی جا رہی ہیں۔ عوام الناس کو اچھے اور صاف ستھرے ماحول میں سروسز فراہم کرنے کے لئے تربیت یافتہ عملہ ون ونڈو پر تعینات ہے۔ ون ونڈو سیل کو مزید موثر بنانے اور تیز ترین سروسس مہیاء کرنے کے لئے ون ونڈو سیل کو نئی بلڈنگ میں شفٹ کیا جا رہا ہے۔ نئے ون ونڈو سیل پر ہمہ وقت متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کا سٹاف سروسس دینے کے لئے موجود رہے گا۔ نئے ون ونڈو سیل پر پلاٹ ٹرانسفر کے ساتھ ساتھ دیگر سروسسز بھی مہیاء کی جائیں گی ۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کو دورے کے دوران ون ونڈو سیل کی مالی سال 2024-25 کی کارکردگی بریفنگ بھی دی گی۔ مالی سال 2024-25 کی رپورٹ کے مطابق ایم ڈی اے ون ونڈو سیل پر مالی سال 2024-25 کے دوران کارکردگی 100فیصد رہی۔ رپورٹ کے مطابق ایم ڈی اے ون ونڈو سیل پر مجموعی طور پر 4080 درخواستیں موصول ہوئی۔ اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ سے متعلقہ 2827، ٹاؤن پلاننگ سے متعلقہ 1233 اور اربن پلاننگ سے متعلقہ 20 درخواستیں موصول ہوئی ۔ون ونڈو سیل پر موصول ہونے والی تمام درخواستوں کو بروقت نمٹا دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ون ونڈو سیل کی کارکردگی رپورٹ 100 فیصد ہونا ایم ڈی اے کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس کو بہتر سے بہتر سہولیات دینے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ونڈوسیل کی 16 سے زائد سروسس آن لائن مہیاء کی جا رہی ہیں۔ایم ڈی اے میں آنے والے سائلین کو سہولیات دینے کے لئے تیز ترین سروسز فراہمی اولین ترجیح ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے انچارج ون ونڈو سیل راشد انصاری کو ہدایت کی کہ ون ونڈو سیل کی کارکردگی کو مزیدبہتر کرنے اور عوام الناس کو سہولیات دینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے،آنے والے کسٹمرز کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔