ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی نے بلوچستان میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت

32

ملتان ٫13جولائی ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی نے بلوچستان میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ لمیں مذمت کی ہے اور کوئٹہ سے پنجاب آنے والی مسافر بس کے مسافروں کو اغواء کر کے بے دردی سے قتل کرنے کے واقعہ کو افسوسناک اور وطن دشمنی اور درندگی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔

فواد ہاشم ربانی کا کہنا تھا کہ بھارت کی پشت پناہی سے ملک دشمن عناصر ایسی بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں جن کا مقصد پاکستان میں بدامنی پھیلانا اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاک فوج اور پوری قوم ان دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنائے گی۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے تحصیل دنیاپور، ضلع لودھراں سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائیوں، جابر نزیر طور اور عثمان نزیر طور کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

فواد ہاشم ربانی کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی سیکرٹری جنوبی پنجاب عبدالصبور ٹھاکر نے دنیاپور کا دورہ کیا، شہداء کے غمزدہ خاندان سے ملاقات کی اور تعزیت کی۔ انہوں نے مرحومین کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا پیغام بھی پہنچایا کہ تحصیل دنیاپور کی انتظامیہ شہداء کے خاندان کی ہر ممکن مدد اور معاونت کو یقینی بنائے۔