لاہور، 13 جولائی (اے پی پی): وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے لاہور میں انسٹیٹیوشن آف انجینئرز پاکستان (IEP) کے زیراہتمام انجینئر عثمان فاروق کی جانب سے قائم کردہ “انجینئرز لاؤنج” کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان انجینئرنگ کانگرس، پاکستان انجینئرنگ کونسل، IEEEP، اور دیگر انجینئرنگ اداروں کے نمائندگان سمیت انجینئرنگ سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ چاروں صوبوں کی مشاورت سے بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ایک مؤثر قومی پالیسی مرتب کی جا رہی ہے، تاکہ پاکستان کے آبی وسائل کا دفاع مؤثر انداز میں ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آبی تنازعات اور تکنیکی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ماہرین و انجینئرز پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی قائم کی جائے گی، جو تکنیکی بنیادوں پر مسائل کے حل کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ کمیٹی انجینئرنگ اداروں کے صدور اور مرکزی نمائندوں پر مشتمل ہو گی، تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مربوط پالیسی سازی ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ پاکستان کی تمام انجینئرنگ تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے “فیڈریشن آف انجینئرنگ انسٹی ٹیوشنز آف پاکستان” کے قیام پر کام شروع کر دیا گیا ہے، جو انجینئرز کو قومی پالیسی سازی میں بھرپورنمائندگی فراہم کرے گا۔پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے انجینئرز کو ایک قومی مشن کے طور پر متحرک کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ “انجینئرز لاؤنج” کا تصور ایک قومی سوچ کی علامت ہے، اور اس کو آگے بڑھا کر ایک “نیشنل انجینئرنگ کلب” کی شکل دی جائے گی، جہاں ینگ پروفیشنلز کو تربیت، تحقیق اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل آئی ای پی انجینئر امیر ضمیر خان نے کہا کہ پروفیسر احسن اقبال کی قومی سوچ قابل تحسین ہے، اور تمام انجینئرنگ ادارے پلاننگ کمیشن کے پلیٹ فارم پر متحد ہو کر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح کے جھگڑوں سے باہر نکل کر ہمیں ایک متحد پاکستان کے لیے کام کرنا ہو گا۔انجینئر عثمان فاروق نے کہا کہ انجینئرز لاؤنج ایک وژن ہے، جو نہ صرف نوجوان انجینئرز کے لیے ایک امید کی کرن بنے گا بلکہ قومی مسائل کے حل میں بھی کردار ادا کرے گا۔پروفیسر احسن اقبال نے آخر میں کہا کہ پاکستانی انجینئرز کی ذہانت اور محنت کو قومی ترقی کے ایجنڈے میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور حکومت انجینئرز کے تمام “











