لاہور 14 جولائی ( اے پی پی )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبا کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر پی ایس یف کے انفارمیشن سیکرٹری سبط حسن اور ممبر پنجاب ایگزیکٹو احسن رضوی موجود تھےطلبا نے گورنر پنجاب کو مسائل سے آگاہ کیا۔ضلع شیخوپورہ میں یونیورسٹی کے قیام سمیت مختلف مسائل سے آگاہ کیاطلبانے تعلیمی اداروں کو آوٹ سورس کرنے اور بلھے شاہ یونیورسٹی کو ضلع قصور سے باہر منتقل کرنے پر تحفظات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں بھی اعلی تعلیم کی سہولیات ملنی چاہئیں۔
نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ملک کے نوجوانوں کی امید ہیں۔گورنر پنجاب نے طلبا کو یوم آزادی کے حوالے سے بھرپور تیاریاں کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔











