لاہور14 -جولائی ( اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی لانچ کر دی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی اگلے ہفتے سے لاہور ڈویژن میں پوری طرح سرگرم عمل ہوگی پنجاب بھر میں پیرا دسمبر تک لانچ کر دی جائے گی ایکسپوسنٹر لاہور میں پروقار تقریب کا انعقاد، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف مہمان خصوصی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی پیرا فورس سے ملاقات،گاڑیوں اور موٹر بائیکس کامعائنہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین ایس ڈی ای او کو دیکھ کر اظہار مسرت کیا پیرا سٹیشن تھری ڈی ماڈل، ہتھیار، حفاظتی آلات اور شیلڈ اور دیگر گیجٹ کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پیرا سٹیشن پر بٹن دبا کر ٹوکن حاصل کرنے اور شکایت کے اندراج کے عمل کا مشاہدہ کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انفورسمنٹ سٹیشن کنٹرول روم،ا نویسٹی گیشن روم، کانفرنس روم، حراستی کمرے، ویٹنگ اور بیرکس وغیرہ کا معائنہ بھی کیا ۔تقریب میں پیرا کے چاک وچوبند دستے مارچ پاسٹ، مارشل آرٹ کا مظاہرہ بھی پیش کیا گیاپیرا فورس کے دستے نے نکس امن کے سدباب کے لئے مظاہرین کو روکنے کا بھی مشاہدہ کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور ڈویژن کی پیرا فورس کا معائنہ، موک انفورسمنٹ سٹیشن پر کارروائی کا مشاہدہ بھی کیا ۔پیرا فورس نے تقریب کے دوران آپریشنل امورکی انجام دہی کا مظاہرہ بھی کیاوزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پیرا ٹریننگ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے چار افسران کو سرٹیفکیٹ دیئے۔
ڈی جی پیرا کپٹین (ر) فرخ عتیق نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی غرض وغایت تفصیل سے بیان کیں ۔ڈجی جی کیپٹن(ر)فرخ عتیق نے پیرا قیام کے لئے غیر مشروط سپورٹ پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔لاہور ڈویژن کے بعد پیرا دسمبرتک صوبے بھر پوری طرح فعال ہوکر فرائض سرانجام دے گی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پیرا پنجاب بھر میں مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف منظم کارروائیاں کرے گی۔پیرا بننے سے صوبے کے ہر چھوٹے بڑے شہر، تحصیل، ضلع اور ڈویژن میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ پیرا صوبے بھر میں زمینوں پر ناجائزقبضوں کو واگزار کرانے کے لئے کارروائی کرے گی۔ پیرا قبضہ مافیا کے خلاف کمزور طبقے اور انویسٹر کا حکومت پر اعتماد بحال کرے گی۔ پیرا قانون کے نفاذ میں کمزوریوں کے کلچر میں تبدیلی لائے گی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پیرا ناصرف کارروائیاں بلکہ شفاف تفتیش اور مضبوط پراسیکیوشن کا بھی اہتمام کرے گی۔ پیرا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی منظوری پر پیرا ہیڈکوارٹر، پیرا لائنز اور پیرا ٹریننگ سیل قائم کرے گی۔ تقریب میں صوبائی کابینہ،ارکان اسمبلی، سیکرٹریز اوردیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔











