اسلام آباد، 15 جولائی (اے پی پی): چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کا نیلام عام کے حوالے سے اجلاس بروز منگل اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس اور بلیو ایریا کے پارکنگ پلازہ کی دوکانوں کا شاندار نیلام عام 15 سے 17 جولائی تک جاری رہے گا۔نیلام عام میں سرمایہ کاروں کی بھر پور شرکت رہی اور اس کے علاوہ انویسٹرز نے مختلف پلاٹس کی خریداری میں دلچسپی لی۔
کمرشل پلاٹوں اور بلیو ایریا کے پارکنگ پلازہ کی دوکانوں کی نیلام عام 15 تا 17 جولائی تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گا۔ نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس اور دوکانیں شفاف طریقہ کار کے مطابق سرمایہ کاری کیلئے اوپن آکشن کے ذریعے نیلام کیے جا رہے ہیں۔نیلامی میں بلیو ایریا سمیت مختلف مراکز کے پلاٹس نیلام کئے جائیں گے، سہہ روزہ نیلامی میں 46 پلاٹس اور دوکانیں اوپن نیلام عام کے لیے گے پیش کیے گئے ہیں۔
چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ممبر اسٹیٹ، طلعت محمود اور ممبر فنانس طاہر نعیم اور ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ اوپن نیلام عام کی نگرانی کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ ممبر فنانس طاہر نعیم کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ڈی جی ریسورس، ڈی جی بلڈنگ کنڑول، ڈی جی لاء ، اور دیگر افسران شامل ہیں۔
انویسٹمنٹ ایکسپو میں انوائرمنٹ ونگ، ایم سی آئی ، سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ کے جانب سے انفارمیشن بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر سی ڈی اے کی سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ سرمایہ کار اور بزنس دوست اقدامات میں شامل ایک ماہ کے اندر یکمشت ادائیگی پر 5 فیصد رعایت دی گئی ہے۔
چیئرمین سی ڈی اےمحمد علی رندھاوا نے کہا کہ امریکی ڈالر میں یکمشت ادائیگی میں 5 فیصد اضافی رعایت کی سہولت حاصل ہوگئی۔ہر قدم پر سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے فسلیٹیشن ٹیم راہنمائی کرے گی۔
نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی اسلام آباد شہر کی تعمیر و ترقی، سیکٹر ڈویلپمنٹ ، روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری اور بیوٹیفیکشن پر خرچ کی جائے گی تاکہ اسلام آباد کو ایک ماڈل اور مثالی شہر بنانے میں مدد مل سکے۔











