ملتان ، ضلعی انتظامیہ نے بارشوں کے پیش نظر ڈینگی کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو

10

ملتان،18جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے بارشوں کے پیش نظر ڈینگی کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈینگی لاروے کی تلفی کیلئے فیلڈ ٹیموں کو متحرک کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ ضلعی محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ بارشوں کے باعث ڈینگی لاروے کی افزائش کے خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے۔حساس مقامات پر ڈینگی لاروا تلف کرنے کیلئے سپرے کیا جائے۔

وسیم حامد سندھو نے کہا کہ بچوں میں حفاظتی ٹیکوں کی مہم کی کڑی مانیٹرننگ کی جارہی ہے۔وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ڈینگی و حفاظتی ٹیکہ جات مہم کے سلسلے میں کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔