اسلام آباد، 19 جولائی ( اے پی پی): حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمریوں کی حق خودارادیت کے حصول اور پاکستان سے وابستگی کیلئے ادا کی گئی قیمت کی مثال نہیں ملتی-
یوم قرارداد الحاق پاکستان کے حوالے سے پابند سلاسل کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن ایک بار پھر کشمیری قوم کیطرف پاکستان کیساتھ وابستگی، امیدوں، اعتبار اور محبت کا دن ہے-پاکستان نے کئی جنگیں لڑیں ، دشمن کے وار کا سامنا کیا اور شہادتیں دی-
انہوں نے کہا کہ اللّہ کرے کشمیریوں کو آزادی، عزت اور وقار ملے اور اللّہ کشمیریوں کی امیدوں کو ، دعاؤں کو پورا کرے اور آمید ہے کہ انکو آزادی نصیب ہو گی-











