ڈی آئی جی سکھر رینج کا 25 محرم الحرام کے سلسلے میں ماتمی جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہ کا دورہ

12

سکھر۔21جولائی(اے پی پی) ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ نے 25 محرم الحرام کے سلسلے میں ببرلوءمیں ماتمی جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہ کا دورہ کیا،اس موقع پر ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی نے 25 محرم الحرام کی کے سلسلے میں ماتمی جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہ اورسکیورٹی امور سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ماتمی جلوس میں 1400 سے زائد پولیس افسران اہلکاروں اور لیڈیز پولیس کو تعینات کرکے QRF پلٹونس کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے ، ببرلوءکے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی،تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں ،آنے جانیوالوں کو سختی سے چیک کیا جائے گا، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی، ماتمی جلوس اور مجلس کے گردنواح میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے، دوران جلوس گلیوں کوخاردار تاروں سے سیل کیااور ہر گلی میں پولیس کے جوانوں کو تعینات کیاجائے گا۔ڈی آئی جی سکھر رینج نے ببرلو ماتمی جلوس کے سکیورٹی انتظامات پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو انتہائی مستعدی اور ذمہ داری سے ڈیوٹی سر انجام دینے کے احکامات جاری کیے اور کسی بھی قسم کی غفلت والاپرواہی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔