ملتان،وزیراعلیٰ پنجاب ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو ریلیف فراہمی کیلئے زیرو ٹالرنس نافذ

11

ملتان23جولائی )اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو ریلیف فراہمی کیلئے زیرو ٹالرنس نافذ کردی گئی ہے اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے فیلڈ میں اچانک دورہ کیا، اس موقع پر سی ای او نے ویسٹ کولیکشن اور صفائی کی صورتحال کی انسپکشن کی ، حاضری چیک کی عبدالرزاق ڈوگر نے گھروں میں جاکر شہریوں سے صفائی صورتحال بارے دریافت کیا۔

 ڈویژنل منیجر آپریشن انوار الحق نے نجی کنٹریکٹرز کی کارکردگی پر بریفنگ دی سی ای او نے لودھراں کی تحصیلوں میں بھی صفائی چیک کی اور بریفنگ لی۔سی ای او عبدالرزاق ڈوگر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیہی و شہری علاقوں میں یکساں صفائی نظام نافذ کیا ہے اس سلسلے میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل استعمال کررہی ہے۔عبدالرزاق ڈوگر کا کہنا تھا کہ ڈویژن بھر میں کنٹریکٹرز کی کارکردگی کو بھرپور مانیٹر کیا جارہا ہے۔