وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات
اسلام آباد

31

اسلام آباد، 26 جولائی ( اے پی پی) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے امیر مرکزی جمعیت اہلِ حدیث اور حالیہ سینیٹ انتخابات میں کامیاب ہونے والے سینیٹر حافظ عبدالکریم نے  ملاقات کی ہے۔

‎ ملاقات میں  وزیراعظم نے حافظ عبدالکریم کو سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ
مجھے امید ہے کہ آپ اپنی مذہبی و سیاسی فکر کی روشنی میں قانون سازی کے عمل میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

‎اس موقع پر سینیٹر حافظ عبدالکریم نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات میں نامزد کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ایوان بالا میں اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کریں گے۔