کیپٹن محمد سرور شہید (نشانِ حیدر) کے 77ویں یومِ شہادت پر قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام

23

‎راولپنڈی، 27  جولائی ( اے پی پی): پاکستان کے پہلے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے عظیم سپوت، کیپٹن محمد سرور شہید کے 77ویں یومِ شہادت کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات عقیدت و احترام سے منائی گئیں۔ دن کا آغاز مختلف مساجد میں قرآن خوانی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔

‎علماء کرام نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیں اتحاد، یگانگت اور قومی یکجہتی کا درس دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا،  ان کی قربانیوں کا قرض پوری قوم پر ہے۔

‎علماء کرام نے کہا کہ  آج ہم جو آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں، وہ ہمارے شہداء کی بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید دھرتی کا ایک بہادر بیٹا تھا، جس کی جرات، بہادری اور قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔