اسلام آباد، 29 جولائی (اے پی پی): نیشنل اسکلز یونیورسٹی اسلام آباد میں عمران غزنوی کی تصنیف “ریپیوٹیشن مینجمنٹ اینڈ کرائسس کمیونیکیشن: اے اسٹڈی آف دی کارپوریٹ سیکٹر” کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔
تقریب میں بیوروکریٹس، سفیروں، کارپوریٹ شعبے کے ماہرین، ریگولیٹرز، علمی حلقوں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی تھے، جنہوں نے موجودہ دور میں ریپیوٹیشن مینجمنٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ جاتی قیادت کی تربیت اور ساکھ سے متعلق خطرات پر اعلیٰ سطحی نگرانی ناگزیر ہے۔
امریکہ میں قائم اے جی بی اے کے ڈاکٹر ظفر الدین احمد اور ڈاکٹر جاوید لغاری نے اپنے آن لائن پیغامات میں اس کتاب کو پیشہ ور افراد اور طلبا کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔
معروف ماہرِ معیشت ڈاکٹر وقار احمد نے کہا کہ یہ کتاب کارپوریٹ رہنماؤں کو بحرانوں سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور اپنی عوامی ساکھ کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
مصنف عمران غضنوی نے کہا کہ یہ کتاب برسوں کی تحقیق اور تجربے کا نچوڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ل دور حاضر میں ادارے کی ساکھ ایک اسٹریٹجک اثاثہ بن چکی ہے۔











