سکھر،30جولائی(اے پی پی) پاکستان ریلویز سکھر ڈویژن کے ڈی ایس جمشید عالم نے ریلوے سے متعلق شکایات کیلئے گروپ کا انعقاد کردیا ہے، اس موقع پر ڈی ایس جمشید عالم کا کہنا تھا کہ ریلوے مسافروں کو در پیش مشکلات اور شکایات کے ازالے کیلئے گروپ بنایا گیا ہے، عوام الناس شکایات دیے گئے گروپ میں باآسانی کر سکتے ہیں،سکھر ڈویژن کے مختلف اسٹیشنز پر بینرز آویزاں کیے گئے ہیں، بینرز پر نمبر اور پی کیو آر کوڈ دیا گیا ہے، گروپ کا مقصد عوامی مسائل کو فوری حل کرنا ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گروپ میں شواہد کے ساتھ شکایات کریں جس پر فوری ایکشن ہوگا۔











