چائلڈ پروٹیکشن بیورو/ جشنِ آزادی و معرکہ حق تقریبات

11

ملتان، یکم اگست)اے پی پی):چئیر پرسن سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے جشنِ آزادی تقریبات کے سلسلہ میں آزادی واک کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان حکومت پنجاب نے کہا جشن آزادی واک کا انعقاد چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو آفس میں کیا گیا ۔ جشنِ آزادی واک میں ڈسٹرکٹ انچارج شفاعت ظفر ادارے میں رہائش پذیر بچوں اور سٹاف نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا  کہ آزادی واک میں بچوں اور سٹاف نے سبز حلالی پرچم اٹھا رکھے تھے ۔  جشنِ آزادی واک کے دوران بچوں نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے ۔آزادی واک کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی اور دن دوگنی رات چوگنی ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔