اسلام آباد، 2 اگست ( اے پی پی): اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ نے ہفتہ کو یہاں پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سے دو طرفہ ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے دفاع نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی کی کوششیں، اور دفاعی تعاون کے فروغ کے امکانات شامل تھے۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان کے وزیرِ دفاع نے ایران کی مسلسل شمولیت کو سراہا اور مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دفاعی سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔
ایرانی وزیرِ دفاع نے حکومتِ پاکستان کا پرجوش خیرمقدم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور اعتماد کی بنیاد پر مضبوط دفاعی تعلقات استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دفاعی تعلقات کے روشن مستقبل پر خوشی کا اظہار کیا اور علاقائی خوشحالی و سلامتی کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اے پی پی/ قرۃالعین/نورین
Federal Defense Minister Kh Asif meets Iranian counterpart











