گلگت، 40 اگست ( اے پی پی): وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان گلبر خان نے ملاقات کی۔وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیرِ اعظم کو حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے حکومت کی جانب سے ریسکیو و امدادی کاروائیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ نے وزیرِ اعظم کو گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کے قیام کے فیصلے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال و ترقیاتی کاموں پر پیش رفت پر بھی گفتگو ہوئی۔











