ملتان،04 اگست(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش کے ریٹس اور نیلامی کے عمل کا معائنہ کیا اوربریفننگ بھی لی ۔
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کےلئے سخت اقدامات جاری ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سےسبزی و غلہ منڈیوں سے مارکیٹ تک موثر ترسیل کیلئےکمیشن مافیا کو بھی کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مارکیٹ تک سستی اشیاء خوردونوش پہنچانے کیلئے خصوصی اقدامات جاری ہیں، عوام کو مہنگائی مافیا کے رحم و کرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گراں فروشوں کے خلاف سخت ایکشن کا ٹاسک دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پرائس چیکنگ کیلئے نئی اتھارٹی پیرا کے قیام کی منظوری دی ہے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے آڑھتیوں اور شہریوں سے بھی ملاقات کی اور شکایات کا ازالہ کیا ۔











