صدر آصف علی زرداری  سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات ، میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہار تعزیت  

16

 اسلام آباد،04 اگست (اے پی پی ): صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

صدر مملکت نے مرحوم کے بلندی درجات ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر آصف علی زرداری نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی۔