ممبر قومی اسمبلی سیما جیلانی کی یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو

18

اسلام آباد، 4 اگست) اے پی پی) : ممبر قومی اسمبلی  سیما جیلانی نے  یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے  خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  5 اگست کا دن کشمیر کی تاریخ کا سیاہ  ترین دن ہے جب کشمیریوں کے حقوق سلب کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ  میں پرجوش طریقے سے اپنی پارٹی کی طرف سے اس کی مذمت کرتی ہوں اور یہ یقین دلاتی ہوں کہ ہم بحیثیت مسلمان اور پاکستا نی کشمیری  بہن بھائیوں کے کے ساتھ ہیں ۔ غزہ  کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر طرح کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیں گے