فیصل آباد : جشن آزادی اورمعرکہ حق سائیکل ریلی کا انعقاد

20

فیصل آباد،12 اگست(اے پی پی ): جشنِ آزادی معرکہ حق تقریبات کے سلسلے میں سائیکل ریلی کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرساجدہ لطیف نے قومی پرچم لہرا کر سائیکل ریلی کا آغازکیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فضل عباس نے سائیکل ریلی کی قیادت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عادل عمر نےبھی سائیکل ریلی میں حصہ لیا۔ ریلی میں سرکاری افسران، طلبا، کھلاڑیوں اور شہریوں کی بھرپور شرکت کی ہے۔

سائیکل ریلی باغ جناح سے شروع ہو جیل روڈ،بلال چوک اور چناب کلب چوک و مختلف شاہراہوں سے گزری۔

شرکاء نے قومی پرچم تھامے ملی نغموں کی دھن پر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

سائیکل ریلی کا مقصد صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور یومِ آزادی کی خوشیاں بانٹنا تھا۔

شہریوں نے سائیکل ریلی کے انعقاد پر انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔